کائنات کی تخلیق کا کھوج لگانے کے لیے سائنس دان کئی برسوں سے سب سے چھوٹے ایٹمی ذرے پر تحقیق کررہے ہیں، جس کے بارے میں ان کا خیال ہے کہ وہ کائنات میں نہ صرف ہر جگہ اور ہر چیز میں موجود ہے بلکہ وہ کائنات کے وجود کا اصل سبب بھی ہے۔ تین برس سے جاری تجربوں سے پتاچلا ہے کہ اس کی رفتار روشنی کی رفتار سے تیز ہے۔ اس تحقیق نے آئن سٹائن کے نظریے کو باطل کردیاہے،
اب سائنس دانوں کے سامنے سوال یہ ہے کہ آیا جدید سائنس کی بنیاد ایک ٹیڑھی اینٹ پر رکھی گئی ہے؟
آج تک یہ کہاجاتا رہاہے کہ اس کائنات کی سب سے تیزرفتار چیز روشنی ہے ، جس کی گرد کوئی نہیں پاسکتا ۔ اس نظریے کو جدید سائنس کی بنیاد سمجھا جاتا ہے ،مگرسائنس دانوں کی ایک ٹیم نے اپنے حالیہ تجربات کے بعد اسے باطل قرار دے دیا ہے ۔
آج کی جدید طبعیات، جس کاتعلق، ایٹم کی ساخت اور کائنات کے اسرار ورموز سے ہے، آئن سٹائن کے نظریہ اضافت پر کام کررہی ہے۔ انہوں نے یہ نظریہ 1905ء میں پیش کیا تھا جس کے مطابق توانائی اور مادے کو ایک دوسرے میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ ان کےنظریے میں روشنی کی رفتار کو بنیادی اہمیت دی گئی ہے۔ جس کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ ایک لاکھ 86 ہزارمیل فی سیکنڈ کی رفتار سے سفر کرتی ہے۔
روشنی کائنات کی ایک اہم ترین توانائی ہے اور اس کائنات میں موجود چیزوں کے وجود کا احساس ہمیں روشنی ہی دلاتی ہے۔ جدید فزکس میں ستاروں ، سیاروں اور کہکشاؤں کے درمیان فاصلوں اور رفتار کا تعین روشنی کی رفتار سے ہی کیا جاتا ہے۔ مگر اب فزکس اور کائنات کی تخلیق پر تحقیق کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی تجربہ گاہ کے سائنس دانوں نے کہاہے کہ مسلسل تین سال سے جاری ان کے حالیہ تجربوں سے یہ ثابت ہوا کہ’ نیوٹرینو‘ کی رفتار روشنی کی رفتار سے تیز ہے۔
نیوٹرینوکیاہے؟
نیوٹرینو ایٹم کا انتہائی مختصر جزو ہے ۔ اس میں مادے کی انتہائی قلیل مقدار ہوتی ہے۔ اس پر کوئی منفی یا مثبت برقی چارج نہیں ہوتا۔ وہ بلاروک ٹوک ہر چیز کے اندر سے، اپنے وجود کا احساس دلائے ، یا اس میں کوئی تبدیلی لائے بغیر گذر سکتا ہے۔ نیوٹرینو کائنات میں ہر جگہ موجود ہے۔ سورج کے اندر سے روشنی، حرارت اور دیگر تابکاری کے ساتھ نیوٹرینو بھی خارج ہورہاہے۔ اور یہ عمل کائنات میں توانائی اور تابکاری پیدا کرنے والی ہر چیز میں جاری ہے۔
کائنات کی تخلیق سے متعلق تحقیق کے لیے گذشتہ چند برسوں سے جنیوا کے نزدیک سب سے بڑی تجربہ گاہ ’سرن ‘ میں ایسے ذرات پر تجربات کیے جارہے ہیں جنہیں بعض سائنس دان ’گارڈ پارٹیکل‘ بھی کہتے ہیں۔ اور ان کے بارے میں یہ تصور ہے کہ وہ کائنات کی ہر چھوٹی سے چھوٹی اکائی میں موجود ہے۔ سرن لیبارٹری میں تحقیق کرنے والے سائنس دانوں کے ایک ترجمان ایتونیوفریدیتالتو نے23 ستمبر کو یہ اعلان کیا کہ تجربات سے یہ ثابت ہوگیاہے کہ نیوٹرینو کی رفتار روشنی کی رفتار سے زیادہ ہے۔ اگرچہ یہ فرق بہت معمولی ہے۔
اس تجربے کے دوران نیوٹرینوز کو سرن لیبیاٹری سے اٹلی میں سات سو کلو میٹر کے فاصلے پر واقع گران ساسو کی تجربہ گاہ میں بھیجا گیا اور اس کی رفتار کی پیمائش کی گئی۔انہوں نے بتایا کہ نیوٹرینو کی بیم اپنے مقررہ مقام پر روشنی کے مقابلے میں 60 نینو سیکنڈ پہلے پہنچ گئی۔ ایک سیکنڈ کا ایک ارب واں حصہ نینو سیکنڈ کہلاتا ہے۔
ترجمان نے کہاہے کہ اس اعلان سے قبل سائنس دانوں نے اپنے نتائج کی بار بار جانچ پڑتال کی ہے اور ہر طرح کے اطمینان اور تصدیق کے بعد یہ نتائج جاری کیے جارہے ہیں۔ ترجمان نے یہ بھی کہا کہ اس تحقیق کو دنیا بھر کے سائنس دانوں کے مطالعے اور مزید تحقیق و تصدیق کے لیے ویب پر ڈالا جارہاہے۔ سیرن لیبارٹری ایک زیر زمین تجربہ گاہ ہے جو روم سے 120 کلومیٹر جنوب میں واقع ہے۔اس لیبارٹری میں جوہری ذرات کو کائنات میں پائی جانے والی کائناتی لہروں سے محفوظ رکھنے کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس طرح کی چھوٹی تجربہ گاہیں امریکہ میں بھی موجود ہیں۔
نئے امکانات کیا ہیں؟
ان نتائج کے بعد عام سائنسی معمولات پر بظاہر کوئی بڑا اثرنہیں پڑے گا مگرروشنی کی رفتار اور وقت سے متعلق سائنسی قوانین کا ممکن ہے کہ پھر سے جائزہ لینا پڑے۔ رفتار کی طرح وقت کائنات کی ایک اہم حقیقت ہے۔رفتار اور وقت کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔ جیسے جیسے رفتار بڑھتی ہے، وقت اسی تناسب سے سست پڑتاجاتا ہے۔جس نسبت سے وقت سست پڑتا ہے، اسی تناسب سے عمر میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ مثال کے طورپر اگر کوئی شخص کسی ایسے خلائی جہاز میں سوار ہوجاتا ہے جس کی رفتار روشنی کی رفتار کے دسویں حصے کے برابر ہے۔ تو اس شخص کی عمر زمین پر رہنے والوں کے مقابلے میں دس گنا زیادہ ہوگی۔
اس اصول کے تحت جب کوئی چیز روشنی کی رفتار کو پہنچ جائے تو وقت کی رفتار صفر ہوجاتی ہے۔ گویا وقت تھم جاتا ہے۔ چونکہ ایسا ناممکن سمجھا جاتا ہے، اس لیے سائنس دان اب تک یہ کہتے آئے ہیں کہ کوئی چیز روشنی کی رفتار کو نہیں پہنچ سکتی۔ لیکن اب اس نئی دریافت کے بعد، ٹائم مشین کے تصور پر بھی سوال کھڑے ہوگئے ہیں۔ یعنی ایسی مشین کی ایجاد کے بارے میں جس کے ذریعے انسان اپنے ماضی میں سفر کرسکے اور خود کو ماضی میں چلتا پھرتا دیکھ سکے۔ کیونکہ نیوٹرینو نے روشنی کی رفتار سے زیادہ رفتار حاصل کرنے کے بعد بھی اپنا سفر جاری رکھاہے اور وہ ماضی یعنی واپسی کی طرف نہیں گئے۔
روشنی سے تیز رفتار جوہری ذرے کی دریافت سائنسی دنیا کی ایک ایسی اہم ترین پیش رفت ہے جس نے آئن سٹائن کے نظریہ اضافیت کے ایک صدی کے طلسم کو توڑدیا ہے۔ مگر سائنس میں کوئی چیز حرف آخر نہیں ہوتی اور آج کے جدید سائنس کی بلندوبالا عمارت کی بنیادیں ماضی کے سائنسی نظریات کی قبروں میں پیوسط ہیں۔
Popular Posts
-
Islamabad: Pakistan Telecommunication Company LTD (PTCL) has organization’s new “Position Statement” ‘ Hello to the Future ’ at the start of...
-
Nokia, has announced the launch of an affordable mobile Phone, Nokia C1-01 in Pakistani market. The exciting features of this phone is FM re...
-
CS402 - Theory of Automata PDF Handouts Virtual University
-
What are the terms ASCII CODE and SCAN CODE? Scan Code: Each key on the keyboard is assigned a unique number called a Scan Code; When a key ...
-
Human processor model Human processor model or MHP (Model Human Processor) is a cognitive modeling method used to calculate how long it ta...
-
Telenor has opposed to the expected Vimplecom-Orascom transaction and has formally communicated its reservations to the Chairman of VimpelC...
-
How we calculate Physical Address? for the whole megabyte we need 20 bits while CS and IP are both 16bit registers. We need a mechanism to m...
-
“Business Finance (ACC501)” Assignment No. 02 Marks: 10 Company ABC is considering an investment in a new project. The company has an option...
-
Question # 1 of 15 (Start time: 08:34:41 PM) Total Marks: 1 Firms in quadrant-IV of grand strategy matrix have which of the following char...
-
Semester “Fall 2011” “ Business Finance (ACC501) ” Assignment No. 01 Marks: 20 Objectives of the Assignment: If a student completes this ass...
Video of the Day
Recent
Text Widget 2
Text Widget
Follow us on Facebook
Powered by Blogger.
Translate
Blog Archive
-
▼
2013
(3815)
-
▼
January
(540)
- CS601 GDB Last Date February 06 to February 07, 2013
- STA301 Assignment Solution File
- CS601 Solution File
- THE ADVANTAGES AND DISADVANTAGES OF TELEVISION...e...
- THE ADVANTAGES AND DISADVANTAGES OF TELEVISION...e...
- Advantages and Disadvantages of International Trade
- Advantages and Disadvantages of International Trade
- Advantages and Disadvantages of International Trade
- The advantages and disadvantages of using Facebook
- The advantages and disadvantages of using Facebook
- The advantages and disadvantages of using Facebook
- 10 Weird Parlour Games Played Before TV Existed
- 10 Weird Parlour Games Played Before TV Existed
- 10 Weird Parlour Games Played Before TV Existed
- GIRLS SUNGLASSES...............GIRLS TRY IT ;)
- 10 Strange Ways of Measuring Stuff
- GIRLS SUNGLASSES...............GIRLS TRY IT ;)
- 10 Strange Ways of Measuring Stuff
- GIRLS SUNGLASSES...............GIRLS TRY IT ;)
- 10 Strange Ways of Measuring Stuff
- FLOWERS making from ITALIAN Dough
- FLOWERS making from ITALIAN Dough
- FLOWERS making from ITALIAN Dough
- Question 1 Table
- "I Trust You" – More Difficult (and more powerful)...
- "I Trust You" – More Difficult (and more powerful)...
- "I Trust You" – More Difficult (and more powerful)...
- Bees Make Honey in Jar
- Bees Make Honey in Jar
- Bees Make Honey in Jar
- نظریہ اضافیت خطرے میں، روشنی سے تیز رفتار ذرات
- نظریہ اضافیت خطرے میں، روشنی سے تیز رفتار ذرات
- نظریہ اضافیت خطرے میں، روشنی سے تیز رفتار ذرات
- بسم اللہ پڑھنے سے پانی میں کیمیائی تبدیلی۔
- بسم اللہ پڑھنے سے پانی میں کیمیائی تبدیلی۔
- بسم اللہ پڑھنے سے پانی میں کیمیائی تبدیلی۔
- کعبۃ اللہ سے چاند اور مریخ پر خاص مقناطیسی شعائيں
- کعبۃ اللہ سے چاند اور مریخ پر خاص مقناطیسی شعائيں
- کعبۃ اللہ سے چاند اور مریخ پر خاص مقناطیسی شعائيں
- لوہا زمین پر پایا جانے والا عنصر نہیں ہے
- لوہا زمین پر پایا جانے والا عنصر نہیں ہے
- لوہا زمین پر پایا جانے والا عنصر نہیں ہے
- قرآن مجید ایک زندہ معجزہ
- قرآن مجید ایک زندہ معجزہ
- قرآن مجید ایک زندہ معجزہ
- Kids ROOM Styles
- Kids ROOM Styles
- Kids ROOM Styles
- Coffee and Your Health
- Coffee and Your Health
- Coffee and Your Health
- Hijab Style 2
- Hijab Style 2
- Hijab Style 2
- Top Facts about Snails
- Top Facts about Snails
- Top Facts about Snails
- Top Ten most popular female singers of 2012
- Top Ten most popular female singers of 2012
- Top Ten most popular female singers of 2012
- 10 of the Greatest Unresolved Mysteries
- 10 of the Greatest Unresolved Mysteries
- 10 of the Greatest Unresolved Mysteries
- cho cute Cats With Spectacles O_O
- cho cute Cats With Spectacles O_O
- cho cute Cats With Spectacles O_O
- Mathtype Help
- Grammar Books
- Data and Computer Communications - william stallings
- Data Communications and Networking Behrouz a Forou...
- Automata FA in Ms Word
- Devcpp 5.1.0.0 64bit (For Window 7)
- Dev C++ installation guide
- The C programming Language by Kernighan and Ritchie
- How to Write your first Program in DevC.doc
- Math Type Video Tutorials
- CS601 Solution Assignment
- 101 Olive Oil Benefits
- 101 Olive Oil Benefits
- 101 Olive Oil Benefits
- Cute Cats And Kittens Collections... sho shweett !!
- Cute Cats And Kittens Collections... sho shweett !!
- Cute Cats And Kittens Collections... sho shweett !!
- Top Ten Best Manga Ever
- Top Ten Best Manga Ever
- Top Ten Best Manga Ever
- BEST FURNITURE DESIGNS...........
- BEST FURNITURE DESIGNS...........
- BEST FURNITURE DESIGNS...........
- Subject: Idea about 2nd Assignment MGT111 Fall 2012
- MGT111 Assignment No. 2 Solution Due date MAY 03, ...
- MGT503 2nd question
- MGT503 1st questn ka solution
- MGT503 Question 2 solution
- CS410 Assignment Solution
- World’s Richest Women 2012 – Women Billionaires
- World’s Richest Women 2012 – Women Billionaires
- World’s Richest Women 2012 – Women Billionaires
- Beauty of Winter
- Beauty of Winter
-
▼
January
(540)
0 comments
Post a Comment